May ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran
  • فلسطینی شہداء کے تازہ ترین اعداد و شمار ، دوسو اٹھارہ فلسطینی شہید ، پانچ ہزار چھے سو زخمی updated

غزہ پٹی ، غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی عوام پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں میں دوسو اٹھارہ فلسطینی شہید اور پانچ ہزار چھے سو چار سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں-

فلسطین کی وزارت صحت نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ شہدائے غزہ کی تعداد ایک سو ستانوے تک پہنچ گئی ہے جن میں اٹھاون بچے اور چونتیس خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک ہزار دو سو پینتیس ہے ۔

فلسطین کی وزارت صحت نے غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینی شہداء کی تعداد اکیس اور زخمیوں کی تعداد چارہزار تین سو انہتر اعلان  کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت ، غزہ میں ایک کثیر منزلہ رہائشی عمارت سمیت اب تک فلسطینیوں کی نوے عمارتیں تباہ کرچکی ہے ۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے پیر کی صبح شجاعیہ ، دیرالبلح اور مرکزی غزہ کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

صیہونی جنگی طیاروں نے جنوبی شہر غزہ کے الزیتون محلے میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کی ۔

 جنوبی غزہ پٹی میں خان یونس کے کچھ مشرقی علاقوں کو بھی اسرائیل نے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے فوجی بازو القدس بریگیڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ بے گناہ اور نہتھے فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں سدیروت ، نتیفوت اور شعارھنیگف کے علاقوں پر بڑے پیمانے پر میزائلی حملے کئے گئے ہیں ۔

 حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ کا سلسلہ گذشتہ ہفتے پیر کے دن سے استقامتی محاذ  کی جانب تل ابیب کو بیت المقدس اور مسجدالاقصی میں جارحیت ختم کرنے کے لئے دی جانے والی مہلت ختم ہونے کے بعد سے شروع  ہوا ہے ۔

حماس نے صیہونی فوجیوں کے حملوں اور جرائم کے جواب میں  تل ابیب اوراشدود سدیروت ، نتیفوت و شعار ہنیگف کالونیوں اور صیہونی حکومت کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ ان حملوں میں دس صیہونی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس