داعش کے بانیوں پر تنقید کرنے کی وجہ سے لبنان کے وزیرخارجہ مستعفی
May ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
داعش کے بانیوں پر تنقید کرنے کی وجہ سےلبنان کے وزیرخارجہ استعفی دے کر گھر بیٹھنے پر مجبور ہوگئے
صیہونیوں کی جارحیت، امریکیوں کی اہانت اور مغربی ملکوں کی دھونس دھمکیوں کو برداشت کرنے والوں سے لبنانی وزیرخارجہ کا حقیقت پسندانہ بیان برداشت نہ ہوسکا۔
اطلاعات کے مطابق داعش کی تشکیل میں بعض عرب ملکوں کے مسلمہ کردار کو بے نقاب کئے جانے پر مبنی حقیقت پسندانہ بیان دینے پر لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کی برہمی اور کویت، بحرین، متحدہ امارات اور مصر کی جانب سے ان کے بیان کو اہانت آمیز قرار دیئے جانے کے بعد شربل وہبہ استعفی دینے پر مجبور ہوگئے ہيں۔
بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنا استعفی صدر میشل عون کو پیش کردیا ہے۔