May ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۸ Asia/Tehran
  • غزہ پر مسلسل صیہونی جارحیت اور اس کا جواب

غاصب صیہونی حکومت نے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف ظلم و جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری اور گولہ باری کی ہے۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے بدھ کے روز غزہ میں الشہدا روڈ پر ایک رہائشی عمارت کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں کم از کم دو فلسطینی شہید ہوگئے۔

غاصب صیہونی حکومت کی فضائیہ نے غزہ کے شمال میں بھی واقع جبالیہ کے مشرق میں قلیبو علاقے کو نشانہ بنایا۔ غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے اسی طرح دیرالبلح کے کئی علاقوں پر حملہ کیا اور رفح کے مشرق میں مختلف علاقوں پر شدید گولہ باری کی۔

صیہونی حکومت کے جاسوس طیاروں نے بھی غزہ کے شمال میں واقع الکرامہ کے علاقے پر میزائل داغا۔الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق صیہونی ڈرون طیارے نے اندلیس ٹاور پر میزائل حملہ کیا۔ البتہ اس عمارت کے لوگ پہلے ہی اس عمارت کو خالی کرچکے تھے۔

اس سے قبل بھی غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے مشرق میں واقع حی زیتون نامی علاقے میں ایک رہائشی عمارت کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا اور المغازی کیمپ پر بمباری کی۔

دریں اثنا فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والی جھڑپوں میں چار فلسطینیوں کے شہادت کی خبر دی ہے۔ فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی ان جھڑپوں میں چودہ سو سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو عزالدین قسام بریگیڈ نے غاصب صیہونی حکومت کی فضائیہ کے چھے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اس فوجی بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے جنوب میں غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں القسام بریگیڈ نے غاصب صیہونی حکومت کی فضائیہ کے چھے ٹھکانوں کو میزائلوں اور راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔

القسام بریگیڈ نے مقبوضہ جنوبی فلسطین میں رامون ہوائی اڈے اور صیہونی فضائیہ کے پانچ دیگر ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو عزالدین قسام بریگیڈ نے بتایا ہے کہ صیہونی جارحیت کے جواب میں رامون ہوائی اڈے کے علاوہ حتسور، حتسریم، نیفاتیم، تل نوف اور بلماخیم ٹھکانوں پر میزائل اور راکٹ حملے کئے گئے۔

اسی اثنا میں فلسطینی ذرائع نے غزہ سے تین دور مار میزائل داغے جانے کی بھی خبر دی ہے۔

ٹیگس