مآرب میں سعودی اتحاد کی شکست پر امریکہ پریشان
امریکی حکام نے انصاراللہ کے کمانڈروں پر پابندی لگانے کا عندیہ دیدیا
اطلاعات کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ بائیڈن کی حکومت انصاراللہ تحریک کے دو کمانڈروں کے خلاف پابندی لگانے پر غور کررہی ہے۔
یمن کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے لینڈر کنگ نے اس خبر کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاراللہ کے جن دو کمانڈروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ صوبہ مارب کی جنگ کی کمان سنبھالے ہوئے ہیں۔
لینڈر کنگ نے کہا کہ یہ افراد مآرب میں جنگ جاری رکھ کر ہمیں آشفتہ کررہے ہیں، لینڈرکنگ نے کہا کہ ہماری توقع کے برخلاف حتی ماہ رمضان میں بھی جنگ کی شدت میں کمی نہیں لائی گئی۔
واضح رہے کہ مارب میں سعودی اتحاد کو انصاراللہ کے ہاتھ بری طرح شکست اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور امریکی دباؤ کے باوجود انصاراللہ کے جوان مارب کی جنگ میں اپنی طاقت کا لوہا منوارہے ہیں۔