جنگ یمن میں اہم پیشرفت، یمنیوں نے جارح ڈرون مار گرایا+ ویڈیو
May ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے اپنی طاقت کا ایک چھوٹا سا نمونہ پیش کرتے ہوئے سعودی اتحاد کے ایک پیشرفتہ ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ فوج اور رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کے پیشرفتہ CH4 ڈرون طیارے کو صوبہ الجوف کے علاقے المرازیق میں مار گرایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی فضا گھومنے پھرنے کی جگہ نہیں ہے۔ یہ ڈرون طیارہ 3500 سے 5000 کیلومیٹر تک پرواز کر سکتا ہے اور 30 سے چالیس گھنٹے مسلسل پرواز کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔