ملک خالد ائربیس پر ڈرون حملہ
May ۲۹, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran
سعودی اتحاد کے خلاف یمن کی مسلح افواج کی جوابی کارروائی میں شاہ خالد ائربیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کے ملک خالد ائربیس پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بریگيڈیر یحیی سریع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے جارحانہ حملوں کے جواب میں قاصف - 2 ماڈل کے دو ڈرونز نے خمیس مشیط کے علاقے میں واقع ملک خالد ائربیس کو نشانہ بنایا ہے۔
یمن کی مسلح افواج کی جانب سے سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر حملوں سے متعلق خـبریں عام طور سے سعودی عرب کا میڈيا منظر عام پر نہیں لاتا، یہی وجہ ہے کہ خمیس مشیط کے ملک خالد ائر بیس پر ہونے والے تازہ ترین ڈرون حملوں کی تفصیلات منظر عام پرابھی نہیں آسکی ہیں۔