Jun ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۸ Asia/Tehran
  • امریکہ کے حمایت یافتہ مسلح گروہ کی فا‏ئرنگ، اٹھ شامی شہری ہلاک

شام کے شہر منبج میں امریکہ کے حمایت یافتہ مسلح عناصر کی فائرنگ میں کم سے کم آٹھ شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق، امریکہ کے حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے ہاتھوں ایک شہری کے قتل کے خلاف سیکڑوں شامی شہری سڑکوں پر آئے اور انہوں نے مذکورہ گروپ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

سیرین ڈیموکریٹ فورس کے مسلح عناصر نے شامی شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں آٹھ مظاہرین جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اس سے پہلے شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے امریکہ کے حمایت یافتہ مسلح گروہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے حملے میں پانچ افراد کے مارے جانے کی خبر دی تھی۔

سیرین ڈیموکریٹک فورس کے عناصر نے پچھلے پانچ سال سے زائد عرصے سے مشرقی اور شمالی شام کے بعض علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ شامی حکومت کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے حمایت یافتہ عناصر اس علاقے کے قدرتی ذخائر خاص طور سے تیل کی لوٹ مار میں مصروف ہیں۔

ٹیگس