Jun ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
  • عراق، عین الاسد پر ڈرون حملہ

عراق میں واقع امریکی ایئربیس "عین الاسد" پر ڈرون حملے کے بعد خطرے کے سائرن بجے اٹھے۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عین الاسد ائربیس پر سائرن کی آوازيں سنائی دیئے جانے کے بعد مذکورہ ائربیس پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ رات ایک 1 بجکر 35 منٹ پر ڈرون حملے کے بعد امریکہ کے باوردی دہشت گردوں نے فوری طور پر بیس کی طرف جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا۔

عراقی خبر رساں ادارے ناس کے مطابق عین الاسد پر کم از کم دو ڈرون طیاروں کے ذریعے حملہ کیا گیا تاہم امریکی اینٹی ائرکرافٹ سسٹم نے دونوں ڈرون کو نشانہ بناکر تباہ کر دیا۔

دوسری جانب عراق کے درالحکومت بغداد کے گرین زون علاقے کے قریب ایک راکٹ آکر لگا ہے۔

مذکورہ راکٹ مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجکر 15 مںٹ پر اس علاقے میں واقع امریکی نام نہاد سفارتی مشن کی حفاظت پر مامور  امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے ٹھکانے کے قریب آکر گرا ہے۔

امریکی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عراق میں امریکہ کے سب سے بڑی فوجی اڈے "عین الاسد" پر کم از کم 5 راکٹ آکر لگے تھے جہنیں امریکہ کا دفاعی سسٹم نشانہ بنانے سے قاصر رہا۔

ٹیگس