Jun ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
  • یمنی عوام کے خلاف امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تعاون

یمن کے تعلق سے امریکہ اور سعودی اتحاد کے درمیان اینٹیلی جنس تعاون جاری ہے۔

 فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے ایک جریدے نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے ساتھ دو امریکی کمپنیوں نے انٹیلی جینس تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں، یہ ایسی حالت میں ہے کہ جوبائڈن انتظامیہ نے یمن کے تعلق سے جارح سعودی اتحاد کے ساتھ ہرطرح کے تعاون کو ختم کئے جانے کی خبر دی تھی۔

فرانسیسی جریدے انٹیلی جینس آن لائن  کے مطابق امریکی کمپنی "فائيو ڈائمنز" نے بدنام زمانہ جاسوس تنظیم سی آئی اے اور امریکہ کی قومی سیکورٹی ایجنسی کے سابق اہلکاروں کی مدد سے سعودی اتحاد کو یمن کے تعلق سے خفیہ اطلاعات کی فراہمی اور ضروری بریفنگ دیئے جانے کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق یمن کے تعلق سے سعودی اتحاد کے لئے کام کرنے والے زيادہ تر افراد اس سے قبل افغانستان اور عراق میں کام کر چکے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ رواں سال کے اوائل میں سعودی اتحاد کے ساتھ انٹیلی جینس تعاون میں کمی کی وجہ سے صوبہ مارب کی جنگ میں سعودی فضائیہ کو کافی ہزیمت اٹھانی پڑی تھی کیونکہ یمنی جوانوں کے خلاف ان کے حملے غیر موثر ہوکر رہ گئے۔

 

 

ٹیگس