Jun ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
  •  متحدہ عرب امارات صیہونیوں کی خدمت میں پیش پیش

اسلامی استقامتی محاذ کے خلاف امارات کی ہرزہ سرائی پر حماس نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

حماس کے ترجمان نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کی حماس اور حزب اللہ کے خلاف ہرزہ سرائی پر ردعمل دکھاتے ہوئے کہا کہ حماس کو دہشت گرد قرار دیا جانا عربیت کے دعووں کے منافی ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زائد کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مغربی ملکوں کے اکسانے پر اس طرح کی بیان بازی عرب قوم پرستی کے ان کے دعووں سے تضاد رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ عبداللہ بن زائد نے امریکی یہودیوں کی ایک نیوز ایجنسی کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ یہ بات بہت افسوسناک ہے کہ بعض ممالک حماس ، حزب اللہ یا اخوان المسلمین جیسی تنظیموں کے تعلق سے کھل کر عمل نہیں کرتے۔

یہ بھی دیکھیے: متحد عرب امارات کے وزیر خارجہ کی ہرزہ سرائی، حماس اور حزب اللہ دہشت گرد، اسرائیل مظلوم

عبد اللہ بن زائد نے کہا تھا یہ بات مضحکہ خيز ہے کہ بعض ملکوں کی حکومتیں کسی تنظیم کے عسکری ونگ کو تو دہشت گرد قرار دیتی ہیں اور اس کے سیاسی ونگ کو چھوٹ دیدی جاتی ہے، حالانکہ ان کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔

گزشتہ برس ستمبر کے مہینے میں صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات نے تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے ایک معاہدے دستخط کئے ہیں جس کے بعد سے فریقین کے درمیان رابطے روزبروز بڑھتے جارہے ہیں۔

 

ٹیگس