Jun ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
  • ترکی افغانستان میں اپنی فوج باقی رکھنے پر مُصِر، طالبان نے انخلا کا مطالبہ کیا

ترک صدر نے کہا ہے کہ طالبان کی مخالفت کے باوجود، ترکی، افغانستان کی موجودہ صورت حال کو کنٹرول کرنے والے واحد قابل اعتماد ملک کی حیثیت سے اپنی فوج افغانستان میں باقی رکھے گا۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے یہ بات نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے بریسلز روانہ ہونے سے پہلے کہی۔

نیٹو کا سربراہی اجلاس پیر کو ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے رپورٹ ملی تھی کہ ایئرپورٹ کی سیکورٹی ترکی کے فوجیوں کے حوالے کی گئی ہے۔

اس سے قبل طالبان کے مذاکراتی وفد کے رکن سہیل شاہین نے افغانستان سے امریکہ اور دیگر بیرونی فوجیوں کے ساتھ ہی ترکی کے فوجیوں کے نکلنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کچھ دنوں قبل اعلان کیا تھا کہ امریکہ کی سرکردگی میں افغانستان میں موجود تمام غیر ملکی فوجی گیارہ ستمبر تک افغانستان سے باہر نکل جائیں گے۔

ٹیگس