ملک میں امریکہ کے خلاف مسلحانہ جدوجہد نہیں رکے گی: عراقی تنظیم
Jun ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
امریکیوں کے خلاف استقامتی محاذ اپنی مسلح جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوگا: عصائب الحق
عراق کی استقامتی و مزاحمتی تنظیم عصائب اہل الحق کے سربراہ شیخ قیس خزعلی نے اپنے ایک بیان میں انتباہ دیا ہے کہ جب تک امریکی فوجی عراق سے نہیں نکل جاتے ان کے خلاف مسلحانہ کاروائيوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عراق سے مکمل انخلا تک امریکی فوجیوں کے خلاف ہمارے حملے رکنے والے نہیں ہیں۔
استقامتی تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ "الحشد الشعبی" نے جہاں بھی کاروائی کی ہے وہاں کامیابیوں نے ہمارے قدم چومے ہیں اور الحشد الشعبی وہ واحد ادارہ ہے جسے شرعی اور قانونی دونوں اعتبار سے عوام میں مقبولیت حاصل ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کی رات عراق کے مختلف مقامات پر امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے کم از کم پانچ لاجسٹک کانوائے حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔