شام میں دہشت گرد امریکی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ
شام میں الحسکہ کے مضافاتی علاقے میں دہشت گرد امریکی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل سے حملہ ہوا ہے۔
صابرین نیوز چینل نے اعلان کیا ہے کہ یہ حملہ پیر کے روز کیا گیا جس میں الشدادی نامی علاقے میں دہشت گرد امریکی فوج کے ٹھکانوں پر کئی میزائل داغے گئے۔ ابھی تک ممکنہ نقصانات اور یہ کہ یہ حملہ کس نے کیا اس بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔
اس سے قبل اتوار کے روز الشدادی کے علاقے میں کرد ملیشیا کے کیمپوں میں داعشی دہشت گرد عناصر کو منتقل کئے جانے کی خبر ملی تھی۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ ان دہشت گرد عناصر کو ٹریننگ دینے کے لئے منتقل کر رہا ہے تاکہ ان عناصر کو شام کی قانونی حکومت اور عوام کے خلاف استعمال کرے۔
واضح رہے کہ شام میں امریکہ کے فوجی ٹھکانے نہ صرف شام بلکہ علاقے کے مختلف ملکوں نیز پورے علاقے کے لئے بدامنی و عدم استحکام کا باعث بنے ہوئے ہیں۔