بغداد ایرپورٹ پر ڈرون حملہ
امریکی فوجیوں کی میزبانی کرنے والے بغداد انٹرنیشنل ایر پورٹ پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔
صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے کے قریب امریکہ کے فوجی اڈے وکٹوریا پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔ Fix wing نامی ڈرون نے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق عراقی میں امریکی فوجیوں کی سیکورٹی کے لئے تعینات سی ریم CRam اور TWQ-1کاونٹر ڈیفنس سسٹم نے ڈرون کا مقابلہ کیا ہے۔
امریکی دہشت گرد بغداد ایرپورٹ کے اس حصے کا استعمال کرتے ہیں اور انہوں نے اپنا فوجی ساز و سامان وہاں جمع کر رکھا ہے۔
ابھی تک کسی بھی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن امریکی فوج کا دعوی ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بغداد میں امریکی سفارتخانے اور عراق میں امریکی دہشتگردوں کے اڈوں منجملہ التاجی اور البلد چھاؤنیوں کو حالیہ مہینوں میں کئی بار راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔