امریکی ڈرون سرنگوں
یمن کے فوجی ترجمان نے صوبہ مأرب میں جاسوسی کے مشن پر آنے والے امریکی ڈرون کو مار گرائے جانے کی خبر دی ہے۔
المسیره کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیر یحیی سریع نے آج منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ مأرب کی فضائی حدود میں جاسوسی میں مصروف امریکہ کے اسکن ایگل قسم کے اس ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے مار گرایا گیا ہے۔
یحیی سریع کے بیان کے مطابق مذکورہ امریکی ڈرون صوبہ مأرب کے شہر صراوح کے علاقے المشجح کی فضائی حدود میں جاسوسی کے مشن پر تھا جسے یمنی جوانوں نے نشانہ بنا کر مار گرایا۔
یمن کے جوانوں نے اس سے قبل بھی کئی سعودی اور امریکی ڈرون کو تباہ کئے۔
سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے - جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں دسیوں لاکھ یمنی شہری بے گھر بھی ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کرسکا - پچھلے چند برسوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔