صیهونی آبادکاروں نے ایک فلسطینی افسر کو قتل کیا
Jun ۲۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۰ Asia/Tehran
صیہونی آبادکاروں نے غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ قومی سلامتی کے ایک افسر کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا۔
فلسطین آنلائن کی رپورٹ کے مطابق صیہونی آبادکاروں نے منگل کی صبح غرب اردن کے شہر نابلس کے مغرب میں فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ قومی سلامتی کے ایک افسر علا خالد زہران کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ شہید ہو گئے۔
صیہونی آبادکاروں کی جانب سے یہ اشتعال انگیز اقدام ایسی حالت میں انجام پایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے صیہونی حکومت کے ساتھ اپنی سیکورٹی ہم آہنگی کا تحفظ کیا ہے اور وہ اس تعاون کو منقطع کئے جانے کی ضرورت کے بارے میں فلسطینی گروہوں کے انتباہ کو مسلسل نظرانداز کر رہی ہے۔