یمنیوں نے امریکی ڈرون کا ویڈیو جاری کر دیا+ ویڈیو
یمنی ذرائع نے امریکا کے جاسوس ڈرون کا ویڈیو جاری کیا ہے۔
یمنی ذرائع نے مشرقی صنعا میں فوج کی جانب سے امریکا کے جاسوسی طیارے کو تباہ کئے جانے کی خبر دی تھی۔
یمنی میڈیا نے مذکورہ ڈرون طیارے کا ویڈیو جاری کیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے بدھ کے روز امریکا کے Scan eagle ڈرون طیارے کا ویڈیو جاری کیا۔
یمنی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ مآرب کے صرواح علاقے میں یہ ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔
یمن کے وار میڈیا سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا کا یہ ڈرون طیارہ ایک گھنٹے میں 90 کیلومیٹر کا فاصلہ طے کرتا ہے۔ ڈرون طیارے کی لمبائی 1.4 میٹر ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ڈرون طیارے کا وزن 20 کیلو ہے جبکہ اس کے پروں کی لمبائی 3.1 میٹر ہے جو 5.4 کیلومیٹر کی بلندی پر پرواز کر سکتا ہے۔
اسکن ايگل ڈرون طیارے کی قیمت 3.2 ملین ڈالر ہے جو 20 سے 24 گھنٹے تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے۔