Jun ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
  • یمن میں متحدہ عرب امارات سے وابستہ ملیشیا میں خونریز جھڑپیں

یمن میں متحدہ عرب امارات سے وابستہ ملیشیا میں خونریز جھڑپیں شروع ہوئی ہیں۔

خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق، جنوبی عبوری کونسل اور الحزام الامنی نام گروپ کے درمیان یہ جھڑپیں عدن کے شیخ عثمان نامی علاقے میں ہوئیں۔ مذکورہ دونوں گروہوں کو متحدہ عرب امارات کی حمایت حاصل ہے۔

 کہا جا رہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ دونوں گروہوں نے ایک دوسرے کے خلاف ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

الجزیرہ ٹیلی ویژن نے دو افراد کی ہلاکت اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے ۔ رشیاٹوڈے کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ دونوں مسلح جتھوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں، متعدد فوجی اور عام گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔

قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات کا حمایت یافتہ مسلح گروپ جنوبی عبوری کونسل، یمن پر جارحیت کرنے والا سب سے اہم گروہ شمار ہوتا ہے۔ دوہزار سترہ میں قائم کیے جانے والے اس گروہ کے مسلح جتھوں نے، یمن کے صوبے عدن، جزیرہ سقطری اور بعض دوسرے جنوبی علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔

ٹیگس