Jun ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • رضاکار فورس الحشد الشعبی کی پریڈ۔ تصاویر

عراق کی رضاکار فورس ’’الحشد الشعبی‘‘ نے پریڈ کر کے اپنے انسجام اور دفاعی طاقت کی ایک ادنیٰ سی مثال پیش کی۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس ’’الحشد الشعبی‘‘ کی مختلف النوع بیٹالیئنز نے پریڈ کر کے اپنے نظم و ضبط، فراخ دلی اور طاقت کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی، بعض وزرا، اعلیٰ فوجی کمانڈر اور شہدا کے اہل خانہ موجود بھی موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ ’’الحشد الشعبی‘‘ رضاکار فورس مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے حکم سے صیہونی و تکفیری ٹولے داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے وجود میں آئی تھی جس میں بلا تفریق مذہب و مسلک مختلف ادیان و مذاہب اور سماجی طبقات سے تعلق رکھنے والے عراقی نوجوان سرگرم عمل ہیں۔ 

الحشد الشعبی نے اپنی شب و روز کی جانفشانیوں سے ملک میں داعش کا قلع مع کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے جس کے باعث عراق کی یہ مزاحمی و استقامتی فوسز امریکہ کے لئے خار چشم کی حیثیت رکھتی ہے اور امریکہ نے اسکو تحلیل اور ختم کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا تاہم وہ ناکام رہا۔

عراق کی سابق حکومت نے الحشد الشعبی کے خلاف امریکی سازشوں کا جواب دیتے ہوئے اسے اپنی قومی فوج کا حصہ قرار دے دیا ہے۔

ٹیگس