یمن کے نہتے اور مظلوم عوام پرسعودی اتحاد کی بمباری
جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کل رات یمن کے کئی صوبوں میں ایک بار پھر رہائشی علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مأرب، البیضاء اور الجوف کو 17 بار اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ ابھی تک ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
امریکہ اورسعودی اتحاد گزشتہ کئی دنوں سے صوبہ مأرب کی جانب انصارالله کی پیشقدمی کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
در ایں اثناء جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے 162 مرتبہ الحدیدہ پر حملہ کر کے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 6 برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی 80 فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔
اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔