بنگلہ دیش میں دھماکہ7 افراد جاں بحق 100 زخمی
Jun ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق خوفناک دھماکہ ڈھاکہ کے موگا بازار کی عمارت میں ہوا، 4 منزلہ عمارت میں واقع دکانیں اور شو رومز ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے جبکہ وہاں موجود 7 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
واقعے کی دوسرے پہلؤوں سے بھی تحقیقات جاری ہیں، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ تین بسیں جل گئیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکہ عمارت میں ائیر کنڈیشنر کی گیس بھرنے سے ہوا۔