Jul ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
  • عرب امارات کے باشندوں کی 14 ممالک میں سفر پر پابندی

متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ 14 ممالک کا سفر نہ کریں۔

خبری ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ پاکستان، بنگلادش، نیپال، سری لنکا، ویتنام، نامیبیا، زامبیا، کنگو، یوگینڈا، سیرالئون، لائبریا، جنوبی افریقہ اور نائجیریا کے ممالک کا سفر نہ کریں۔

واضح رہے کہ برطانوی، افریقی اور ہندوستانی کورونا وائرس کے پھیلنے سے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

ٹیگس