بغداد بڑی تباہی سے بچ گیا
Jul ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
بغداد آپریشن کے کمانڈر نے کہا ہے کہ بغداد ایر پورٹ کے اطراف سے کئی میزائل برآمد کئے گئے۔
شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق بغداد آپریشن کے کمانڈر احمد سلیم بہجت کا کہنا ہے کہ عراقی فورسز نے بغداد ایر پورٹ کے اطراف سے کئی میزائلوں کو بغداد بین الاقوامی ایر پورٹ کی جانب داغے جانے سے پہلے ہی تحویل میں لے لیا گیا۔
احمد سلیم بہجت نے کہا کہ ہم نے گراڈ ( Grad missiles) نامی 10 میزائلوں کو ناکارہ بنایا ہے۔ ان میزائلوں کو بغداد ایر پورٹ کے قریبی علاقے التجاوز میں فائر کرنے کیلئے رکھا گیا تھا۔
اب تک بغداد ایر پورٹ کئی بار دہشتگردوں کے حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔