عراق میں داعش کا بجلی کی تنصیبات پر حملہ 7 افراد جاں بحق 11 زخمی
عراق میں داعش دہشت گرد ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی حکومت نے کہا ہے کہ داعش دہشتگردوں نے بجلی کی تنصیبات پر دہشتگردانہ کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔
عراق کی حکومت کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں بجلی کی تنصیابت اور 61 مین لائنوں کو شدید نقصان پہنچا۔
دہشتگرد گروہ داعش نے جمعہ کو بھی حدیثہ ڈیم میں ماہیگیروں پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 4 ماہی گیر جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے تھے۔
عراق میں داعش دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہو رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراق کی سکیورٹی فورسز بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے بھی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔