بنگلہ دیش، فوڈفیکٹری میں آگ لگئی، پچاس جاں بحق
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے قریب واقع فوڈ فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم پچاس افراد جاں بحق ہو گئے۔
یہ حادثہ ڈھاکہ سے بیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع نارائن گنج علاقے کی فوڈ فیکٹری کی عمارت کی نچلی منزل میں پیش آیا۔ چوبیس گھنٹے گزر جانے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
حادثے کی وجوہات کے بارے میں بھی حکام نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ حادثے میں کم سے کم مزید پچاس افراد جھلس گئے ہیں-
خوفناک آگ سے بچنے کے لئے متعدد افراد چھت سے نیچے کود پڑے۔ فیکٹری میں کام کرنے والوں کے رشتے داروں کی بھاری تعداد فیکٹری کے باہر موجود ہے جو ابھی تک لاپتہ اپنے پیاروں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بنگلہ دیش کے کارخانوں میں اس طرح کے حادثات عام ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیادہ تر کارخانے غیرقانونی طور پرقائم ہیں اور ان میں سیفٹی ہدایات کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا۔