Jul ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۳ Asia/Tehran
  • سابق افغان صدر نے ایران کی قدردانی کی

سینیر افغان رہنما اور سابق صدر حامد کرزئی نے افغانستان میں قیام امن کے لیے ایران کی کوششوں کو قابل قدر قرار دیا ہے۔

 اپنے ایک بیان میں سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے سیاسی وفد کی تہران میں طالبان گروہ سے ملاقات، امن کے عمل میں موثر واقع ہوگی۔

انہوں نے افغان امن مذاکرات کی میزبانی پر ایران کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ تمام افغان دھڑے ملک میں امن کے عمل کو آگے بڑھانے کی غرض سے ٹھوس اور موثر اقدامات عمل میں لائیں گے۔

سابق افغان صدر نے یہ بات زور دے کہی کہ جنگ مسئلہ کا حل نہیں، اس سے افغانستان کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، لہذا تمام کوششیں امن کے حصول پر مرکوز ہونی  چاہئیں۔

افغانستان کی وزارت خارجہ نے بھی اپنے ایک بیان میں تہران اجلاس کے نتائج کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت افغانستان امن کی ہر کوشش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

بیان میں افغانستان میں قیام کے لیے ایران کی کوششوں کا  شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی ہے کہ حالیہ کوششوں کے نتیجے میں ملک گیر سطح پر امن کے قیام اور چھڑپوں کے خاتمے میں مدد ملے گی۔  

ٹیگس