Jul ۱۰, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میدانِ جنگ کی طرح اقتصادی میدان میں بھی شکست کھائے گا: حزب اللہِ لبنان

امریکیوں کو جس طرح میدان جنگ میں شکست کا منھ دیکھنا پرا ویسے اُسے اقتصادی جنگ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ بات حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے کہی۔

العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان کے قریے الخرایب میں منعقدہ ایک تقریب میں شیخ حسن البغدادی نے کہا کہ استقامتی محاذ کے خلاف امریکہ کی اقتصادی جنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ محاذ استقامت کی ماہیت، خطے کے عوام اور انکی آئیڈیالوجی سے بالکل ناواقف ہے۔

حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے اقتصادی جنگ کے اثرات و نتائج کو کم کرنے کے لئے امریکہ کے مقابلے میں قومی اتحاد و انسجام کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ امریکہ نے محاذ استقامت کے خلاف اپنی اقتصادی جنگ کے تحت حزب اللہ لبنان پر ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیوں کو نافذ کر کے لبنان کی اقتصادی صورتحال کو مزید ابتر بنا دیا ہے۔

ان دنوں اقتصادی و معیشتی مشکلات کے باعث حکومتِ لبنان کے خلاف آئے دن عوامی مظاہرے ہوتے رہتے ہیں۔

ٹیگس