عراق، ہسپتال میں آتشزدگی کے سانحے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
Jul ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۶ Asia/Tehran
عراق، ناصر سٹی کے ہسپتال میں آتشزدگی کے سانحے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔
عراق کے طبی ذرائع کے مطابق ذیقار کے ہسپتال میں آگ لگںے کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 90 سے تجاوز کر گئی ہے۔
ابتدائی طور پر حکام کی جانب سے 64 اموات کی تصدیق کی گئی،تاہم اس کے بعد تعداد بڑھتے ہوئے 92تک پہنچ گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے دیگر 50 افراد کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ ان میں کئی کی حالت تشویش ناک ہے،جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مرنے والے 39 افراد کی شناخت کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ واقعہ آکسیجن سلینڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔