Jul ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۸ Asia/Tehran
  • عراق کو ایران کے نومنتخب صدر کی تعزیت

ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے عراق کے نام ایک پیغام ارسال کر کے اسپتال سانحے میں ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر عراقی حکومت و عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔

ارنا نیوز کے مطابق آیت اللہ رئیسی نے ناصریہ شہر کے امام حسین اسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے عراقی حکومت و عوام اور متاثرہ کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس سے قبل بھی ایران کے متعدد اعلیٰ حکام منجملہ صدر روحانی نے پیغامات جاری کر کے اسپتال میں پیش آئے ہولناک واقعے کے پر عراقی عوام اور متاثرین کو تعزیت پیش کی تھی۔

خیال رہے کہ پیر کی شب صوبہ ذیقار کے ناصریہ شہر میں امام حسین (ع) نامی ایک اسپتال میں آتشزدگی کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جس میں کم از کم ایک سو چوبیس بیمار جاں بحق ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ اسپتال کے کورونا وارڈ میں آکسیجن کا ایک سیلینڈر پھٹنے کے باعث رونما ہوا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعید خطیب زادہ نے بھی عراق کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ہر ممکنہ طبی و صحی امداد کی فراہمی کے لئے تہران کی آمادگی کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگس