Jul ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۳ Asia/Tehran
  •  امریکا کے باوردی دہشتگردوں اورکرد ملیشیا کا فوجی آپریشن؛  مشرقی شام میں عام شہریوں کا جاںی نقصان

شامی ذرائع کے مطابق امریکی فوج اور اس کی حمایت یافتہ کرد ملیشیا نے مشرقی شام کے صوبے دیرالزور کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کیا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے مشرقی شام کے صوبے دیرالزور کے کئی علاقوں میں کرد ملیشیا کے ساتھ مل کر فوجی کارروائیاں کی ہیں جن میں عام شہریوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے اور دسیوں دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈوں پر ہونے والے راکٹ حملوں کے بعد امریکی فضائیہ کی مدد سے کچھ مسلح عناصر صوبے دیرالزور کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں داخل ہو گئے۔

مشرقی شام میں امریکہ کے فوجی اڈوں پر گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کئی بار ڈرون اور راکٹ حملے ہوئے ہیں جس کے بعد امریکہ نے ان فوجی اڈوں کی سیکورٹی مزید بڑھانے کا اقدام کیا ہے۔

واضح رہے کہ مشرقی شام کے علاقوں کے عوام اپنی سرزمین پر امریکی فوج اور اس کی حمایت یافتہ کرد ملیشیا کے قبضے کے خلاف ہیں ۔

بتایا جاتا ہے کہ امریکہ ان علاقوں پر قبضہ جما کر اور طاقت کا استعمال کر کے شام کا تیل اور دیگر قدرتی ذخائر کی چوری کر رہا ہے۔

ٹیگس