Jul ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • حشدالشعبی نے صوبہ بابل پر داعش کا حملہ پسپا کردیا

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے جوانوں نے صوبہ بابل کے جرف النصر علاقے میں داعش کے حملے کو پسپا کر دیا

حشدالشعبی نے سنیچر کی صبح ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ الحشدالشعبی کے سینتالیسویں بریگیڈ نے جرف النصر کے علاقے پر داعش دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے انھیں بھاگنے پر مجبورکردیا-

عراق میں داعش کی شکست کے باوجود بعض علاقوں میں اس کی  باقیات موجود ہیں اور اکا دکا دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دیتی  رہتی ہیں-

امریکہ نے سعودی عرب اور اپنے مغربی و عربی اتحادیوں کی مدد سے داعش دہشتگرد گروہ تشکیل دیا تھا۔

داعش نے دوہزار چودہ میں اپنے آقاؤں کی مدد سے عراق پر حملہ کیا اور اس ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں پر قبضہ کرکے عوام کے خلاف بے پناہ جرائم کا ارتکاب کیاعراق کے وسیع علاقوں پر داعش کا قبضہ ہوجانے کے بعد عراقی حکومت نے داعش کے خلاف جنگ کے لئے ایران سے مدد کی اپیل کی ۔ عراقی فوجی اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی  نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مشاورتی مدد سے سترہ جون دوہزار سترہ کو صوبہ الانبار میں داعش کے آخری اڈے شہر راوہ کو اس کے قبضے سے آزاد کرالیا اور عراق سے داعش کے خاتمے کا اعلان کیا ۔

ٹیگس