Jul ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۰:۰۱ Asia/Tehran
  • عراق، صدر سٹی میں شدید دھماکہ، 29 افراد جاں بحق، 47 زخمی

عراق کے دار الحکومت بغداد کے صدرسٹی علاقے میں ہونے والےدھماکے میں 29 افراد جاں بحق اور 47 دیگر زخمی ہوگئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی میڈیا نے صدر سٹی علاقے میں دھماکے کی خبر دی ہے۔

تحریک النجباء کے ٹیلیگرام چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صدر سٹی کے الوحیلات بازار میں دھماکہ ہوا۔

صابرین نیوز نے بتایا کہ حملہ پیکٹ بم سے ہوا جس میں اب تک 29 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے۔

اسپتال کے ذرائع سے اناتولی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ حملے میں 22 افراد جاں بحق اور 47 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

العہد نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حملے میں زیادہ تر بچے اور خواتین زخمی ہوئے ہیں۔

عراقی شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک خاتون خودکش حملہ آور نے اپنی بیلٹ دھماکے سے اڑا دی۔ کچھ ديگر افراد کا کہنا ہے کہ یہ خاتون بنگلادیش کی شہری تھی۔

 

ٹیگس