Jul ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • امریکہ، بدنام زمانہ جیل گوانتامو سے قیدی کی رہائی

مراکشی قیدی کو گوانتانامو سے رہائی کے بعد ایک بار پھر قید و بند کا سامنا، وطن پہنچتے ہی گرفتار کرلیا گيا۔

بائیڈن انتظامیہ نے بدنام زمانہ گوانتانامو جیل سے ایک قیدی کو پہلی بار اس کے اپنے ملک منتقل کر دیا جو گزشتہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی سے ہٹ کر ہے۔ مراکشی قیدی عبد اللطیف نصر کو جولائی 2016ء میں امریکی جائزہ بورڈ نے اس کے اپنے ملک حوالگی کے لئے کلیئر کر دیا تھا۔

جائزہ بورڈ کا کہنا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے عبدالطیف نصر کو قید میں رکھنا مزید ضروری نہیں رہا۔ عبداالطیف نصر کو مراکش واپس پہنچنے پر پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اُسے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شبے میں پوچھ گچھ ہوگی جبکہ گوانتانامو میں زیر حراست رہنے کے دوران اس پر کبھی یہ الزام نہیں لگا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ کی بدنام زمانہ جیل گوانتامو میں ایسے سیکڑوں افراد برسوں سے اپنی زندگی کے تلخ ترین ایام رقم کر رہے ہیں جن کو صرف دہشتگردی کے شبہہ میں گرفتار کیا گیا اور اُن کے خلاف عائد الزامات اب تک ثابت نہیں ہو پائے ہیں۔

ٹیگس