Jul ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • کابل ایئر پورٹ پر ترک فوجیوں کی تعیناتی پر طالبان کو راضی کرنے کی کوشش

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نےاعلان کیا ہے کہ وہ کابل ایئر پورٹ پر ترک فوجیوں کی تعیناتی پر طالبان کو راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔

استنبول میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ وہ طالبان کے موقف سے آگاہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ دیکھیں گے طالبان سے کس نوعیت کی بات چیت کی جاسکتی ہے۔ رجب طیب اردوغان نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ طالبان سے ان کے مذاکرات کامیاب رہیں گے اور وہ کابل ایئر پورٹ پر ترک فوجیوں کی تعیناتی پر انہیں راضی کرلیں گے۔

ترک صدر نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کا برتاؤ ایسا نہیں ہے جو ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان کے ساتھ ہونا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ طالبان کو اپنے بھائیوں کی زمین پر قبضہ ختم کر دینا چاہئے۔

رجب طیب اردوغان نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ طالبان، امریکی فوجیوں کے ملک سے نکلنے کے بعد کابل ایئرپورٹ پر ترک فوجیوں کی تعیناتی کی تجویز کی مخالفت کرچکے ہیں۔

طالبان نے کابل ہوائی اڈے پر ترک فوجیوں کی تعیناتی کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں کسی بھی غیر ملکی فوج کی کسی بھی نام سے تعیناتی کو قبضہ تصور کیا جائے گا۔

 

ٹیگس