Jul ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
  • یمن، البیضا سیکٹر پر انصاراللہ کی تازہ کامیابی

یمن کی فوج اور عوامی تحریک انصار اللہ سے وابستہ جوانوں نے البیضا کے محاذ پر ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی جوانوں نے البیضا کے ایک شہر میں پیشقدمی کرتے ہوئے جارحین کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یمن کے مرکز میں واقع صوبے البیضا کے شہر" ناطع" کے ایک بڑے علاقے کا کنٹرول یمن کی فوج اور انصاراللہ کے جوانوں نے اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب رشیا ٹوڈے نے البیضا میں یمنی فورسز کے ناطع شہر کا کنٹرول سنبھالنے کی خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ انصاراللہ کے جوان اور سرکاری فورسز یمن کے جنوبی صوبے شبوہ کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ البیضا کے محاذ پر انصاراللہ کے تیز رفتار پیشقدمی اور نعمان و البیضا شہروں کی آزادی کی کاروائی کے دوران بڑی مقدار میں ہتھیار اور دیگر ساز وسامان بھی بطور مال غنیمت یمنی فورس کے ہاتھ لگا ہے۔

ٹیگس