شام، حلب کے مضافاتی علاقے میں ترک فوجیوں پر راکٹ حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
Jul ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۱:۳۹ Asia/Tehran
شمالی شام کے صوبے حلب کے مضافاتی علاقے میں ترک فوجیوں کی ایک گاڑی پر کرد ملیشیا کے راکٹ حملے میں ترکی کے سات فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔
شام کی انسانی حقوق کی تنظیم نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ حلب کے مضافات میں ترکی کی ایک فوجی گاڑی پر راکٹ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ترکی کے تین فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ حملہ کرد فورسز نے کیا۔ تاہم ترکی کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ترکی کے دو فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے جبکہ اس حملے کے بعد ترکی کی فوج نے دہشتگردوں کے اڈے پر بمباری کی۔