Jul ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۳:۵۵ Asia/Tehran
  • شام میں نیا ٹھکانہ بنانے کی کوشش میں امریکا

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا، شمال مشرقی شام میں ایک نئے فوجی ٹھکانہ بنانے جا رہا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق سنیچر کو امریکی فوجیوں کی سیکورٹی میں فوجی ساز و سامان کی ایک کھیپ لے کے ایک کانوائے شام کے حسکہ صوبے پہنچا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے دو ہیلی کاپٹر الشدادی ایئربیس پر اترے جہاں ان  پر لدے ہتھیاروں اور فوجی وسائل کو اتارا گیا۔

امریکی فوج الشدادی ایئربیس کی توسیع کرکے جزیرہ نامی علاقے میں واقع اپنے فوجی ٹھکانے کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 75 ٹرکوں اور فوجی گاڑیوں کا امریکی کارواں عراق کے کردستان علاقے سے شام کی سرحد میں داخل ہوا۔

ٹیگس