Jul ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

بنگلہ دیش میں زمین کھسکنے کے باعث کم از کم چھے روہنگیا مسلمان جاں بحق ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث جنوبی بگلہ دیش کے بعض علاقوں میں زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے جن میں کم از کم چھے روہنگیا مسلمان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

امدادی ٹیمیں جاں بحق ہونے والے والوں اور ممکنہ طور پر زخمی ہونے والوں کی تلاش میں سرگرم ہیں۔اس وقت بنگلہ دیش میں دس لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان آباد ہیں جو میانمار حکومت کی زیادتیوں سے تنگ آکر اپنے وطن کو خیرباد کہتے ہوئے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش، ہندوستان، پاکستان، سری لنکا سمیت مختلف ممالک میں ہر سال مانسون بارشوں کے باعث بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے جس سے بسا اوقات زمین کھسکنے کے واقعات اور انسانی جان کے ضیاع کی خبریں بھی سرخیوں میں آجاتی ہیں۔

ٹیگس