یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی اتحاد کی بمباری
Jul ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چند گھنٹے کے دوران سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے مآرب کے مختلف علاقوں منجملہ صرواح، مدغل، رحبہ اور جبل مراد پر سترہ بار بمباری کی۔سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اسی طرح صوبے البیضا کے ناطع علاقے پر تین بار اور صوبے الجوف کے علاقے خب و الشعف پر ایک بار بمباری کی اور یمنی عوام کو خاصا نقصان پہنچایا۔شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے باقم علاقے پر بھی سعودی اتحاد نے گولہ باری کی اور عام شہریوں کو نقصان پہنچایا۔
دریں اثنا سعودی اتحاد نے صوبے الحدیدہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران جنگ بندی کی ایک سو چونسٹھ بار خلاف ورزی کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ چھے برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی اسی فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔