Aug ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
  • فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوجیوں کا حملہ

مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں نے نہتے فلسطینی مظاہرین پر حملہ کیا اور انھیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے شیخ جراح کے داخلی راستوں کو بند کر کے خصوصی فورسز کو تعینات کیا اور اس علاقے میں لوگوں کے داخلے کو بند کردیا جس کے بعد صیہونی فوجیوں نے ان مظاہرین پر کہ جو شیخ جراح کے علاقے سے فلسطینیوں کو زبردستی نکالے جانے کے خلاف پر امن مظاہرہ کر رہے تھے ان پر حملہ کردیا اور انھیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب فلسطینی عوام نے غزہ کے محاصرے، صیہونی بستیوں کی تعمیر اور صیہونیوں کے جاری جرائم کے خلاف ہر ہفتے کی طرح جمعہ کو بھی فلسطین کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں اس وقت بھی چار ہزار سات سو فلسطینی قیدی موجود ہیں جن میں دو سو پچاس بچے اور سینتالیس عورتیں شامل ہیں۔

ٹیگس