Aug ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۳ Asia/Tehran
  • عراق، امریکی فوجی کانوائے پر پھر حملہ، کئی گاڑیاں تباہ

عراق میں امریکی فوجیوں کے کانوائے پر ایک بار پھر حملہ ہوا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد امریکی فوجیوں کے کاروان پر عراق کے صوبہ دیوانیہ میں حملہ ہوا جس کے بعد مذکورہ فوج گاڑی تباہ ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا عراق کے دیوانیہ صوبے میں امریکا کے لاجسٹک اور اسلحہ جاتی ایک کارواں کو نشانہ بنایا گیا جس میں وہ بری طرح تباہ ہوگیا۔

صابرین ٹیلیگرام چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جنوبی عراق میں واقع صوبہ دیوانیہ میں امریکا کے اس کارواں کو نشانہ بنایا گیا۔

صابرین نیوز چینل نے بتایا کہ اس آپریشن میں ای ایف پی کا استعمال کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ہمر گاڑیاں اور ہتیھاروں سے لدی ٹرکیں پوری طرح تباہ ہوگئیں۔

صابرین چینل نے بتایا کہ ہتھیاروں کی یہ کھیپ عین الاسد کی جانب جا رہی تھی۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کافی دیر تک شعلے اٹھتے رہے۔

ٹیگس