Aug ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۴ Asia/Tehran

یمن کے صوبہ البیضا میں جاری النصر المبین آپریشن کے دوسرے مرحلے کے بارے میں یمنی فوج کے ترجمان کا بیان سامنے آیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آپریشن کے اس مرحلے میں 380 مربع کیلومیٹر کے بڑے علاقے کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔

اس آپریشن کے دوران 160 کرایہ کے فوجی اور القاعدہ کے دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے یا گرفتار ہوئے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے کرایہ کے فوجیوں اور القاعدہ کی درجنوں گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

ٹیگس