عراق میں امریکی فوجی کانوائے پر پھر حملہ
عراق میں ایک بار پھر امریکی فوجی کارواں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس فوجی کاروان کو جس میں جنگی ساز و سامان اور اسلحے تھے ، جنوبی عراق کے ذی قار صوبے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دہشتگرد امریکی فوج کے کانوائے پر شہر الناصریہ کے البطحاء موڑ کے قریب حملہ کیا گیا ہے اتوار اور پیر کو بھی عراق کے صوبہ قادسیہ اور بابل میں امریکیوں کے چار قافلوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
عراق میں امریکی فوجی اڈوں اور کاروانوں پر حملے روز کا معمول بن چکے ہیں۔ عراقی عوام، جماعتیں اور تنظیمیں اپنے ملک سے دہشتگرد امریکییوں کے انخلاء کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس ملک کی پارلیمنٹ بھی اس سلسلے میں ایک بل منظور کر چکی ہے۔
خیال رہے کہ جنوری دوہزار بیس میں بغداد ایئر پورٹ پر امریکی دہشتگردوں کے ہاتھوں ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی رضاکار فورس کے کمانڈر ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد سے اس ملک میں امریکی دہشتگردوں پر حملوں میں خاصا اضافہ ہو گیا ہے۔