Aug ۰۵, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۲ Asia/Tehran
  • لبنان کے داخلی امور میں سعودی عرب کی مداخلت، حزب اللہ پر پھر لگایا الزام

سعودی عرب نے ایک بار حزب اللہ لبنان پر الزامات عائد کئے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی موجودہ صورتحال کو لے کر دار الحکومت بیروت میں ہونے والے مظاہروں کے درمیان سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے تحریک حزب اللہ پر الزامات عائد کرتے ہوئے لبنانی حکام سے اس تحریک کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ آل سعود نے ایک بار پھر لبنان کے داخلی امور میں مداخلت کی۔

الاخباریہ سمیت سعودی عرب کے متعدد چینلز نے وزیر خارجہ کے حوالے سے وہ بیان نقل کیا جس میں حزب اللہ لبنان پر الزامات عائد کئے گئے تھے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے لبنان کے داخلی امور میں مداخلت کرتے ہوئے یہ دعوی کیا کہ حزب اللہ اقتدار پر قبضہ کرنے پر مصر ہے اور تحریک حزب اللہ پر الزامات عائد کئے کہ لبنان کی ساری مصیبتوں اور پریشانیوں کی جڑ حزب اللہ ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں لبنان کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ تحریک حزب اللہ سے مقابلہ کریں۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں دعوی کیا کہ ریاض ان ممالک میں سر فہرست تھا جنہوں نے بیروت دھماکے کے بعد سب سے پہلے لبنان کی مدد کی۔

سعودی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ بیروت میں سعودی عرب کے سفیر نے بھی لبنان کے داخلی امور میں مداخلت کرتے ہوئے بیروت کی بندرگاہ پر ہوئے دھماکے کے بارے میں عالمی اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

ٹیگس