دنیا کا پہلا فیفا ورلڈ کپ ائرکنڈیشنڈ اسٹیڈیم
Aug ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۱ Asia/Tehran
قطر میں دنیا کا پہلا جدید ترین ایئرکنڈیشنڈ فٹبال اسٹیڈیم مکمل ہو گیا۔
فیفا ورلڈ کپ میں دنیا بھر کے 32 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جنہوں نے خود کو 2022ء فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہوگا۔
قطر میں فیفا ورلڈ کپ کیلئے ایئرکنڈیشنڈ اسٹیڈیم تعمیر کئے ہیں۔ اربوں کی مالیت سے فیفا ورلڈ کپ اسٹیڈیم جو مکمل ہو گیا ہے اسے فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے اختتام کے بعد ڈس مینٹل DISMANTLE کر دیا جائیگا اور عین ممکن ہے کہ قطر اسے کسی دوست ملک کو بھجوا دے ۔
یورو 2020ء کے برعکس 17 دسمبر کو تیسری پوزیشن کیلئے پلے آف کھیل ہوں گے۔ گروپ اسٹیج مقابلے 21 نومبر سے 2 دسمبر تک‘ راؤنڈ آف 16 تین سے چھ دسمبر تک‘ کوارٹر فائنل 9 سے 10 دسمبر‘ سیمی فائنل 13/14 دسمبر جبکہ فیفا ورلڈ کپ 2022ء کا فائنل 18 دسمبر کو ہونا متوقع ہے۔