اخوان المسلمین پر مزید پانچ برسوں کے لئے قدغن
Aug ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۲ Asia/Tehran
مصر، اخوان المسلمین کو مزيد پانچ برسوں کے لئے دہشت قرار دیدیا گيا۔
اطلاعات کے مطابق قاہرہ کی ایک فوجی کرائم عدالت نے اپنے ایک حکم کے ذریعے اخوان المسلمین تنظیم اور 56 افراد کو آئندہ پانچ برسوں کے لئے دہشتگرد قرار دینے کا فیصلہ صادر کیا ہے۔
اس سے قبل حکومت مصر نے اخوان المسلمین تنظیم کو دہشت گردی اور تشدد آمیز واقعات میں ملوث ہونے کے الزام کے تحت کالعدم قرار دیدیا تھا۔
واضح رہے کہ اخوان المسلمین نے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کے خلاف عوامی و اسلامی بیداری کی تحریک کے دوران فعال کردار ادا کیا تھا اور باضابطہ الیکشن جیت کر حکومت بنائی تھی، تاہم بعض عرب ممالک کے علاوہ امریکہ اور اسرائیل نے اخوان المسلمین کی حکومت کے خلاف سازش کرکے ایک بار پھر مصر کا اقتدار فوج کے سپرد کردیا۔