Aug ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
  • الجزائر کے جنگلات میں بھیانک آگ 69 ہلاک، 3 روزہ سوگ کا اعلان

الجزائر کے جنگلات میں لگی ہولناک آگ کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد ستر کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ہمارے نمائندہ الجزیرہ کے مطابق حکام نے اب تک انہتر افراد کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں ایسی بھیانک آگ کبھی نہیں لگی۔

صدر عبدالمجید تبون نے اپنے ایک پیغام میں جنگلات کی آگ میں جھلس کر مرنے والوں کی یاد میں تین روز کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے الجزائر کے جنگلات میں لگی آگ اور اس میں ہونے والے جانی نقصانات پر تعزیت پیش کرتے ہوئے الجزائر کے عوام سے یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

الجزائر کی وزات دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے اٹھارہ صوبوں میں چھتیس مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے اور امدادی ادارے اس پر قابو پانے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔

اگرچہ الجزائری حکام،  گرمی کی شدت کو آگ لگنے کی اہم وجہ قرار دے رہے ہیں تاہم بعض خبروں میں انسانی غلطی کو اس بھیانک آگ کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

ٹیگس