Aug ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۰:۵۴ Asia/Tehran
  • عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا وقت آ گیا ہے ، سید عمار حکیم

  عراق کے حکمت ملی اتحاد کے سربراہ ، سید عمار حکیم نے کہا ہے ، ایسا خارجہ پالیسی ممکن نہيں جو داخلہ پالیسی سے مطابقت نہ رکھتی ہو ، ہم دیگر ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو فوٹو سشین تک محدود نہيں رکھنا چاہتے بلکہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ مختلف ملکوں سے ہمارے تعلقات، قومی مفادات کی بنیاد پر ہوں ۔

                  بغداد میں ایک عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید عمار حکیم نے کہا کہ ملک کی سیکوریٹی فورس اور مسلح افواح کے تمام شعبوں جن میں سب سے اہم الحشد الشعبی کے  خلاف الزام تراشی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔

          انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم مکمل اقتدار اعلی کے ساتھ ایک ملک کی حیثیت حاصل کریں اور تمام غیر ملکی فوجیوں اور خاص طور پر امریکی فوجیوں کو عراق میں نہیں رہنا چاہیے ۔

          انہوں نے کہا کہ ہمارے خیال میں اس مقصد کی تکمیل کے لئے الکاظمی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے قدم موثر اور کامیاب تھے مگر اس کی پوری طرح سے تکمیل کے لئے عوامی اور سیاسی حمایت کی ضرورت ہے ۔

          سید عمار حکیم نے علاقائی مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بار پھر اپنے پڑوسی اور برادر ملکوں ، عراق ، ایران ، سعودی عرب ، ترکی اور مصر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ علاقائی عوام کے موجودہ اور آئندہ مفادات کی تکمیل کے لئے مذاکرات کریں ۔

         

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

 

ٹیگس