Aug ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  • مفرور افغان صدر کہاں ہیں؟  اہم انکشاف

افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی کی تاجکستان میں موجودگی یا عمان میں قیام کی تردید کے بعد ان کے متحدہ عرب امارات پہنچنے کی خبر ہے۔

 اشرف غنی چار روز قبل کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان سے فرار ہوگئے تھے۔

پہلے ان کے تاجکستان اور پھر عمان پہنچنے کی خبریں شائع ہوئي تھیں۔ اب ایک با خبر ذریعے نے کابل نیوز کو بتایا کہ مفرور صدر اشرف غنی اپنے اہل خانہ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے سرکاری ذرائع نے تاحال مفرور افغان صدر کی آمد اور قیام کے بارے میں شائع ہونے والی ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

 

ٹیگس