Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۰:۴۶ Asia/Tehran
  • کابل ایئرپورٹ پر افغان شہریوں پر پھر فائرنگ

کچھ ذرائع نے کابل ایئرپورٹ پر موجود عوام کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ کی خبر دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر جمع ہزاروں افغان شہریوں کو منتشر کرنے کے لئے غیر ملکی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ کی خبر دی ہے۔

کابل پر طالبان کے قبضے کو چھ دن کا عرصہ ہو گیا ہے اور افغان عوام ملک سے نکلنے کے لئے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔

الجزیرہ چینل نے بھی رپورٹ دی ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر مزید 600 امریکی فوجی پہنچ چکے ہیں جس کے بعد فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 5800 ہوگئی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے کابل میں غیر ملکی سفارتخانوں کے سامنے ویزا لینے کے لئے افغان شہریوں کی طولانی صفیں ہیں۔

پیر کے روز بھی افغان باشندوں نے کابل ایئرپورٹ پر ہجوم کر دیا تھا جس بعد امریکی فوجیوں نے فائرنگ کر دی تھی۔

وال اسٹریٹ جنرل نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے امریکی فوجیوں کی فائرنگ میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ٹیگس